...

وہ کھانے جو آپ کی زندگی کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں

کیا آپ کو معلوم ہے کہ ہم روزانہ ایسے کھانے کھا رہے ہیں جو ذائقے میں تو مزے دار ہیں لیکن جان لیوا بھی ثابت ہوتے ہیں۔ عام زندگی میں استعمال چند کھانے مندرجہ ذیل ہیں۔

تیز نمکین کھانے

تیز نمکین کھانے آپ کے خون کا پریشر بڑھاتے ہیں جس کی وجہ سے دل کے دورے اور فالج کا خطرہ سر اٹھاتا ہے۔ نمکین کھانوں میں چپس بھی شامل ہیں جسے ہر عمر کے افراد شوق سے کھاتے ہیں۔

وہ کھانے جو آپ کی زندگی کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں

چیز ، پنیر

چیز چونکہ دودھ سے تیار کی جاتی ہے جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ کیلشیم کا خزانہ ہے اور ہڈیوں کیلئے فائدے مند ہے لیکن اس بات کو مدنظر رکھنا بھی ضروری ہے کہ یہ ہی چیز کیلوریز اور نمک سے بھرپور ہوتی ہے جو صحت کیلئے نقصاندہ بھی ثابت ہوتی ہے۔

سیریل

سیریل کا استعمال بھی عام ہوتا جا رہا ہے جسے ناشتے میں کھایا جاتا ہے، سیریل کو لوگ صحت مند کھانا سمجھتے ہیں اور ڈائیٹنگ کے طور پر بھی استعمال کرتے ہیں لیکن ساتھ ہی یہ جاننا بھی ضروری ہے کہ یہ سیریل مصنوعی چینی، نمک اور غیر سیر شدہ چکنائی سے بھرپور ہوتے ہیں جو صحت کیلئے کسی خطرے سے کم نہیں۔

ڈبل روٹی

ڈبل روٹی پوری دنیا میں ہی صبح ناشتے کے وقت استعمال کی جاتی ہے، ڈبل روٹی میدے، چینی، نمک اور خمیر سمیت گھی سے تیار کی جاتی ہے جو جسم میں انسولین کی سطح کو بڑھاتی ہے۔ میدے کی وجہ سے ڈبل روٹی میں فائبر کی مقدار نہیں ہوتی جس کے سبب قبض اور پیٹ کے دیگر مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے جب کہ ڈبل روٹی میں کاربوہائیڈریٹ کی مقدار بھی زیادہ ہوتی ہے۔

کولڈ ڈرنکس

کولڈ ڈرنکس کے حوالے سے تو سب ہی جانتے ہیں کہ ماہرین طب اس کے استعمال سے منع کرتے ہیں کیونکہ اس میں چینی وافر مقدار میں ہوتی ہے جو انسولین کا نظام خراب کرنے کے ساتھ ساتھ گردوں کو بھی متاثر کرتی ہے۔

50 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.