...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

تشکر نیوز: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 روپے 74 پیسے تک کمی کردی جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے آئندہ پندرہ روز کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی منظوری دی۔ جس کے مطابق آئندہ پندرہ روز کیلیے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 45 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 42 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دی گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

حالیہ کمی کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 288 روپے 49 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 281 روپے 96 پیسے پر پہنچ جائے گی۔ اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 74پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی  5 روپے 63 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے 15 مئی کی رات بارہ بجے تک ہوگا۔

حکام کا کہنا ہے کہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیژل آئل کی قیمت بھی کم کی گئی ہے تاہم ڈی ریگولیٹڈ ہونے کے باعث وزارتِ خزانہ نے اسکا اعلان اور نوٹی فکیشن جاری نہیں کیا، البتہ مٹی کا تیل 8 روپے 74پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی  5 روپے 63 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا ہے۔

55 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.