بلوچستان سے کراچی کے داخلی پوائنٹ حب ریور روڈ پر چوائنٹ چیک پوسٹ کا قیام۔

تشکر نیوز: بلوچستان سے کراچی کے داخلی پوائنٹ حب ریور روڈ پر چوائنٹ چیک پوسٹ کا قیام۔

بلوچستان سے کراچی کے داخلی پوائنٹ حب ریور روڈ پر چوائنٹ چیک پوسٹ کا قیام۔

ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی نے جوائنٹ چیک پوسٹ کے قیام کے حوالے سے بلوچستان سے کراچی کے داخلی مقام کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر رینجرز، کسٹم اور سول ایڈمنسٹریشن کے نمائندگان بھی ہمراہ تھے۔

اس موقع پر جوائنٹ چیک پوسٹ کے قیام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اور چیک پوسٹ کے لئے جگہ / لینڈ کے مقام کا تعین کیا گیا۔ ایس ایس پی کیماڑی نے اے سی ماڑیپور کو چیک پوسٹ کے لئے تعین کی گئی جگہ کی الاٹمنٹ / قانونی کاروائی جلد مکمل کرنے کی ہدایات دیں۔

بلوچستان سے اسلحہ، منشیات، اسمگلنگ اور دیگر ممنوعہ اشیاء کی ترسیل کو روکنے کے لئے جوائنٹ چیک پوسٹ کے قیام کو ترجیحی بنیادوں پر پایا تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔ جوائنٹ چیک پوسٹ میں گاڑیوں کی سرچنگ / اسکیننگ کے لئے جدید آلات نصب کئے جائیں گے۔

 

 

جوائنٹ چیک پوسٹ میں پولیس، رینجرز، کسٹم و دیگر ادارے مشترکہ طور پر بلوچستان سے دہشتگردی، اسلحہ، منشیات اور اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے تعینات ہونگے۔

65 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!