ایس آئی یو سی آئی اے کی زبردست کاروائی، دوڈ کیت گرفتار

تشکر نیوز:  ایس آئی یو سی آئی اے کی زبردست کاروائی ڈکیتی کی واردات کے دوران ایک راہگیر خاتون اور اپنے ساتھی کو قتل کرنے والے دوڈ کیت گرفتار

 ایس آئی یو سی آئی اے کی زبردست کاروائی، دوڈ کیت گرفتار

 ایس آئی یو نے مخبرانہ اطلاع پر مگسی گوٹھ علاقہ ملیر سٹی سے دہرے قتل میں ملوث دو ڈکیتوں کوگرفتار کر لیا  گرفتار ڈکیتوں کے نام (1) مرتضی ولد نور بخش (2) نعمان ولد نبی بخش ہیں

مورخہ 2024-04-17 کو دو موٹر سائیکلوں پر سوار تین ملزمان جعفر طیار سوسائٹی نزد امامیه امام بارگاه، علاقہ تھانہ ملیرسٹی سے بزور اسلحہ پبلک سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ پبلک نے شور مچانا شروع کیا اور ملزمان کا پیچھا کیا

 اس اثنا میں ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی جس سے ایک راہگیر خاتون مسمات شاہدہ دختر اقبال زخمی ہوئی جو کہ بعد میں فوت ہو گئی  دوران فائرنگ ایک رکشہ ڈرائیورنوید حسین بھی زخمی ہوا تھا  ایک ملزم موٹر سائیکل سلپ ہونے پر گر گیا تھا جس کو عوام الناس نے تشدد کا نشانہ بنایا اور زخم ہو گیا

 ملزم کے دونوں ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے واپس آئے اور اپنے زخمی ساتھی کو اٹھانے کی کوشش کی مگر ناکام رہے جس پر ملزمان نے اپنے ہی ساتھی کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا اور اس کا پسٹل لیکر فرار ہو گئے

 اس وقوعہ کا مقدمہ الزام نمبر 277/2024 بجرم دفعہ 34/324/302/392/397 ت پ تھانہ ملیر سٹی میں درج ہوا۔ گرفتار ملزمان سے دہرے قتل میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے

برآمد شدہ اسلحہ فارنزک معائنہ کے لیے بھیجا جا رہا ہے مزید یہ کہ ناجائز اسلحہ کی برآمدگی پرملزمان کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت تھانہ ایس آئی یو میں مقدمات درج کر لیے ہیں

 

 

ملزم مرتضی پہلے بھی تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن میں گرفتارہوکر جیل جاچکا ہے گرفتارملزمان سے دیگر وارداتوں کے متعلق تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات کی توقع ہے۔ عدیل حسین چانڈیو، پی ایس پی ایس ایس پی، ایس آئی یو سی آئی اے کراچی

52 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!