...

محمود آباد میں بلڈنگ کنٹرول ٹیم پر تشدد، 3 دن بعد مقدمہ درج

کراچی (تشکر نیوز) وزیربلدیات سندھ سعیدغنی اور ان کےبھائی چئیرمین فرحان غنی کے ہوم گراونڈ میں ایس بی سی اے کی ٹیم کو یرغمال بناکر دھمکیاں دینے کا مقدمہ تین دن بعد ٹیپوسلطان تھانے میں درج کرلیا گیا

محمود آباد میں بلڈنگ کنٹرول ٹیم پر تشدد، 3 دن بعد مقدمہ درج

۔ذرائع کے مطابق  ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی عبدالرشید سولنگی کی خصوصی ہدایت پر محمود آباد میں غیرقانونی عمارت B33مین روڈ محمود آباد نمبر ایک ، B112 گجر ہاؤس محمود آباد نمبر ایک ، 96 گرین بیلٹ نزد فیملی پارک، 116 گرین بیلٹ نزد فیملی پارک  کی ڈیمولیشن کےلئے ایس بی سی اے کی ٹیم پہنچی تھی ڈیمولیشن ٹیم کو شرپسند عناصر اورعلاقہ کے لوگوں کی بڑی تعداد نے گھیرے میں لے لیا تھا جس کےبعد مقدمے کے اندراج کی بھرپورکوششیں کی گئیں لیکن اندراج نہیں ہوسکا تھا ۔

CamScanner 04-29-2024 19.53

تین دن بعد  تھانہ ٹیپو سلطان میں بلڈنگ انسپکٹر کامران کے مدعیت میں پچاس سے ساٹھ نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا مدعی بلڈنگ انسپکٹر کامران کے مطابق محمود آباد میں پلاٹ نمبر، 9 گرین بیلٹ نزد فیملی پارک پر ڈیمولیشن کےلئے آئے تو نامعلوم افراد نے گھیر لیا،نامعلوم افراد نے لڑائی جھگڑا کیا، دھمکیاں دیں  بہ مشکل جان بچاکر نکلنے میں کامیاب ہوئے

54 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.