8 فروری کی بجائے الیکشن 8 یا 10 دن آگے جائیں کوئی فرق نہیں پڑتا

 پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ 8 فروری کی بجائے الیکشن 8 یا 10 دن آگے جائیں کوئی فرق نہیں پڑتا، لیکشن آج ہوں یا کل پرسوں الیکشن ہرصورت ہونے ہیں، الیکشن کی تاریخ آگے پیچھے کرنا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے۔ انہوں نے نجی ٹی وی کو اپنے انٹرویو میں کہا کہ 40 سال پہلے ذوالفقار بھٹو کا عدالتی قتل ہوا، ذولفقار بھٹو کا کیس لگنے پر چیف جسٹس سپریم کورٹ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

ہمارے ہزاروں کارکن شہید ہوئے ہم نے کبھی نہیں کہا جی ایچ کیو کا گھیراؤ کرو، اس لاڈلے نے 10 بار کہا جی ایچ کیو جاؤ، بیرون ملک پاکستانیوں کو بہکایا گیا، ہمارا مشترکہ دشمن بن گیا وہ جاہل، میرے خیال میں یہ کسی اور کی سوچ تھی، مائنڈ سیٹ کیلئے ایکٹرز ہوتے ہیں جو بیانیہ بناتے ہیں، کسی کٹھ پتلی کو بھی نہیں پتا ہوتا کہ اس کا ہینڈر اس سے کیا کروا رہا ہے۔

 

 

آصف زرداری نے کہا کہ جو لاڈلہ جیل میں ہے اسے 30سال میں بنایا گیا تھا، ہمیں یاد ہے اس لاڈلے کو کس نے کیسے لانچ کیا تھا، جب لانچنگ ہورہی تھی تو پیسے لے رہا تھا ، لاڈلے نے خیبرپختونخواہ میں افغان شہریوں کو شناختی کارڈ بنا کر دیئے، یہ لاڈلہ اسی لئے افغان شہریوں سے زیادہ محبت کرتا ہے، ایک کم ظرف کو ملک دیا گیا جس نے بیڑہ غرق کردیا، اس لاڈلے کو جیل میں ایکسرسائز مشین ملی ہوئی ہے، میرے وکلاء ہفتے میں ایک بار آتے تھے۔لاڈلے کو نہ ہٹاتے تو ملک بیچ دیتا ملک ڈیفالٹ ہوچکا ہوتا، پی ٹی آئی کے پاس انتخابی امیدوار صرف وکلاء ہیں۔آصف زرداری نے کہا کہ شہبازشریف کو نمبرز پورے کرکے میں نے وزیراعظم بنوایا، کم ازکم پیپلزپارٹی وزیراعظم تو بنا سکتی ہے، امید ہے پارلیمان کی بڑی پارٹی بنیں گے، نوازشریف نے کہا وہ چوتھی مرتبہ وزیراعظم بنیں گے، لیکن پیپلزپارٹی میں وزیراعظم کا امیدوار میں بھی ہوسکتا ہوں اور بلاول بھٹو بھی ہوسکتے ہیں۔الیکشن آج ہوں یا کل پرسوں الیکشن ہرصورت ہونے ہیں، الیکشن کی تاریخ آگے پیچھے کرنا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے، 8 فروری کی بجائے الیکشن 8 یا 10 دن آگے جائیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔ آصف زرداری نے کہا کہ بلاول بھٹو نوازشریف کو لاڈلہ کہتے ہیں ، لیکن لاڈلہ وہ ہے جو 25 نشستیں جیت جاتا ہے اور پھر اس کی حکومت بنوائی جاتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!