سائفر کیس: فردِ جرم کیلئے سماعت جاری

آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت کر رہے ہیں۔

بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کمرۂ عدالت میں موجود ہیں۔

ایف آئی اے کے اسپیشل پراسیکیوٹر شاہ خاور اور ذوالفقار نقوی بھی کمرۂ عدالت میں موجود ہیں۔

بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر اور شاہ محمود قریشی کے وکیل بیرسٹر تیمور ملک عدالت میں پیش ہیں۔

واضح رہے کہ 4 دسمبر کو ہونے والی سماعت میں سائفر کیس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر فردِ جرم عائد کرنے کے لیے آج کی تاریخ مقرر کی گئی تھی۔

 

 

سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو کیس کی نقول فراہم کر دی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!