میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی صدارت میں انسداد تجاوزات کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس

تشکر نیوز: میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی صدارت میں انسداد تجاوزات کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس کمشنر کراچی سید حسن نقوی،میونسپل کمشنر ایس ایم افضل زیدی سمیت تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور افسران کی شرکت

تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اپنے علاقوں میں تجاوزات کے حوالے سے اجلاس کو بریفنگ دی کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے،ٹاؤن کی سطح پر ڈپٹی کمشنر کے ساتھ کے ایم سی کے ایک انسپکٹر کو فوری طور پر تعینات کیا جارہا ہے

شہر سے تجاوزات ختم کرنے کا مقصد شہریوں کو بے روزگار کرنا نہیں ہے، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب ہر ڈسٹرکٹ میں ہاکرز مارکیٹ بنانے کی تجویز پر غور کیا جائے تاکہ وہاں ٹھیلوں اور پتھاروں کو منتقل کیا جاسکے ایم اے جناح روڈ صدر، ریگل مارکیٹ، موبائل مارکیٹ، نیو ایم اے جناح روڈ،بوہری بازار اور ضلع جنوبی کے دیگر علاقوں سے تجاوزات ختم کی جائیں گی سائٹ ایریا میں فیکٹریوں کے باہر کی جگہ کو گرین کرنے کے بجائے وہاں پارکنگ ایریاز بنا دیے گئے ہیں

فیکٹری مالکان سے درخواست کی جائے کہ وہ فیکٹریوں کے باہر درخت لگائیں اور جگہ کو بہتر کریں، مین شارع فیصل پر کسی بھی قسم کی تجاوزات برداشت نہیں کی جائیں گی، لسبیلہ چوک سے گرومندر تک لاکھوں کی تعداد میں رکشے کھڑے ہوتے ہیں جس کے باعث ٹریفک متاثر ہوتی ہے، اجلاس کو بریفنگ

ایسو سی ایشن سے بات کر کے اس مسئلے کا حل نکالا جائے روڈ کٹنگ پر دفعہ 144لگانے کی تجویز ہے اور اسے جلد نافذ کیا جائے گا شہر سے تجاوزات کے خاتمے کے لیے کے ایم سی اور ٹاؤنز کے ساتھ مشترکہ حکمت عملی اختیار کی جائے گی، کمشنر کراچی سید حسن نقوی ضلع وسطی میں حیدری، فوڈ اسٹریٹ بلاکHنارتھ ناظم آباد،سندھی ہوٹل، حسین آباد فوڈ اسٹریٹ، اللہ والا چورنگی نارتھ کراچی اور لیاقت آباد سپر مارکیٹ میں تجاوزات کی بھرمار ہے،ڈپٹی کمشنر وسطی کی رپورٹ

ضلع غربی میں بنارس فلائی اوور کے نیچے،اورنگی ٹاؤن 10نمبر اور قطر ہسپتال کے اطراف زیادہ تجاوزات ہیں،ڈپٹی کمشنر غربی کی اجلاس کو بریفنگ ملیر میں فلائی اوور کے نیچے سے تجاوزات ختم کرنے کا آغاز کیا جائے گا، ضلع ملیر کے ڈپٹی کمشنر کی اجلاس کو بریفنگ

51 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!