گز شتہ 24گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 64نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔سیکرٹری صحت علی جان خان کے مطابق لاہور میں 31 ،راولپنڈی میں 2،گوجرانوالہ میں 9،ملتان اور فیصل آبادمیں 6،6شیخوپورہ میں 3جبکہ قصور، اٹک، خانیوال، رحیم یار خان، خوشاب، راجن پور اور لیہ میں ڈینگی کا ایک ،ایک نیا مریض سامنے آیا۔
سیکرٹری صحت کے مطابق پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 48مریض زیر علاج ہیں۔