کراچی میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے انسداد تجاوزات آپریشن کا فیصلہ

تشکر نیوز: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے اہم اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے مطابق شہر میں ٹریفک کی روانی برقراررکھنے کیلئے ہفتہ وار  انسداد تجاوزات آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

میئر کراچی کا کہنا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ ہفتہ وار انسداد تجاوزات آپریشن کرے گی اور  آپریشن کا آغاز  صدر، لائٹ ہاؤس، ایم اےجناح روڈ، بولٹن مارکیٹ سے ہوگا جب کہ  آئی آئی چندریگر روڈ، نمائش، ایمپریس مارکیٹ اور کھارادرمیں بھی آپریشن ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سڑک پرکیبن، ٹھیلے، پتھارے اوردکانوں کے باہر سامان ہٹایا جائے گا، شہر میں بلا امتیاز انسدادِ تجاوزات کارروائیاں پورے ہفتے جاری رہیں گی۔

مئیرکراچی کے مطابق پہلے ساؤتھ، ضلع شرقی اورپھر ضلع وسطی میں کارروائی کی جائےگی جس کی نگرانی سینئر ڈائریکٹر عمران راجپوت کریں گے۔

43 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!