این اے 53، پی پی 10 کی حلقہ بندیاں، الیکشن کمیشن سے جواب طلب

اسلام آباد ہائی کورٹ نے این اے 53 اور پی پی 10 کی حلقہ بندیوں کے خلاف دائر درخواست پر الیکشن کمیشن سے 2 دن میں جوب طلب کر لیا۔

شہری شیخ ساجد کی چوہدری نثار کے حلقے این اے 53 اور پی پی 10 کی حلقہ بندیاں عدالت میں چیلنج کر رکھی ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے شہری شیخ ساجد کی دائر درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر کے 2 دن میں جواب طلب کیا ہے۔

عدالت نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن 13 دسمبر تک جواب جمع کرائے۔

کمرۂ عدالت میں موجود الیکشن کمیشن کے وکیل نے نوٹس وصول کر لیا۔

شہری شیخ ساجد الرحمٰن کی جانب سے وکیل کاشف ملک عدالت میں پیش ہوئے۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ این اے 53 اور پی پی 10 سے ساگری کے علاقے کو نکال کر گوجر خان میں شامل کر دیا گیا ہے، ساگری کو دوبارہ این اے 53 میں شامل کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔

واضح رہے کہ این اے 53 سے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار الیکشن لڑتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!