رواں مالی سال آئی ٹی برآمدات میں اضافہ

رواں مالی سال جولائی تا مارچ آئی ٹی برآمدات میں 17.44 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ وزارت آئی ٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جولائی تا مارچ آئی ٹی برآمدات میں 33 کروڑ 90 لاکھ  ڈالرز ریکارڈ اضافہ ہوا ۔

جولائی تا مارچ آئی ٹی کی مجموعی برآمدات 2 ارب 28 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز تک پہنچ گئیں ۔ گزشتہ سال اسی عرصے میں آئی ٹی برآمدات ایک ارب 94 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز تھیں ۔

رواں سال مارچ میں آئی ٹی برآمدات میں 30 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا۔ گزشتہ سال مارچ کی نسبت آئی ٹی برآمدات میں 36 فیصد اضافہ ہوا۔

مارچ 2023 میں آئی ٹی برآمدات  22 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز بڑھی تھیں ۔ رواں سال فروری کی نسبت مارچ میں آئی ٹی برآمدات 19 فیصد بڑھیں۔

 

 

8 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!