جمعہ گوٹھ روڈ پر بلڈنگ کنٹرول کی ڈیمالیشن ٹیم پر حملہ

کراچی (تشکر نیوز) غیرقانونی تعمیرات کی مسماری کے بعد آنے والی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ڈیمالیشن ٹیم پر حملہ، گاڑی تباہ ، عملے نے بھاگ کر جانیں بچائیں ، تھانہ الفلاح میں بلڈنگ انسپکٹر اسد غفار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

تفصیلات کےمطابق سندھ ہائی کورٹ کےحکم پر ڈیمالیشن ٹیم پلاٹ مکان نمبر سی 309 سوداگران سوسائٹی شاہ فیصل suit No. 1271/2017 میں ڈیمالیشن کے بعد واپسی جمعہ گوٹھ روڈ پر ڈیمالیشن ہائی لکس کو نامعلوم افراد نے گھیر لیا اور سہ پہر تین بج کر 45 منٹ پر پتھروں اور ڈنڈوں سے حملہ کردیا

 

 

سرکاری گاڑی کی ونڈ اسکرین اور سائیڈ گلاس ٹوٹ گیا اور دروازے کو نقصان پہنچا ۔ پولیس کے پہنچنے پر ملزمان فرار ہوگئے ایس بی سی اے کے افسران کو واقعہ سے آگاہ کردیا گیا بلڈنگ انسپکٹر اسد غفار کی مدعیت میں بیس سے پچیس نامعلوم افراد کے خلاف زیردفعہ 154 مجموعہ ضابطہ فوجداری کےتحت مقدمہ درج کرلیا گیا ۔مقدمہ کی تفتیش تھانہ ایس آئی او کریں گے

7 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!