تشکر نیوز: ایرانی صدر ابراہیم رئیسی 3 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ تشکر نیوز کے مطاق ایرانی خاتون اول، وزیر خارجہ، کابینہ ارکان، اعلیٰ حکام اور بڑا تجارتی وفد بھی ان کے ساتھ ہیں، وفاقی وزیر حسین پیرزادہ نے نورخان ایئر بیس پر ان کا استقبال کیا، پاکستانی ثقافت کے مطابق بچوں نے ایرانی صدر کو گلدستے پیش کیے۔
پاکستانی سرکاری نشریاتی ادارے پی ٹی وی کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی صدر پاکستان، وزریاعظم، اسپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ سے ملاقت کریں گے۔
دفتر خارجہ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دورے سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔