تشکر نیوز: پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس کی اندرون سندھ کچے کے علاقے میں ڈکیتوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری۔ پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کاروائی کے دوران اندرونِ سندھ ضلع کشمور کے علاقے خیر شاہ سے2 ملزمان کو گرفتار
کر لیا۔ملزمان کے قبضے سے ایک عددایس ایم جی، بمعہ راؤنڈز، 12بور ڈبل بیرل، ایک عدد پسٹل ایم فور، اور4 عدد موٹر سائیکلیں بھی برآمد کر لی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس کی جانب سے خفیہ معلومات کی بنیاد پرقتل،اقدام قتل،ڈکیتی، اغواء برائے تاوان، بینگواڑ گینگ کو اسلحہ مہیا کرنے, سہولت کاری اور دیگر جرائم میں مطلوب ملزما ن رحیم بخش گولو، مولن سبزوئی، بھائی گولو اور خالد گولو کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی عمل میں لائی گئی۔چھاپہ مار کاروائی کے دوران ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ۔ فائرنگ کے نتیجے میں ملزم سائیں بخش زخمی حالت میں گرفتار جبکہ ملزم الہیٰ بخش کو گرفتار کر لیا گیا۔
ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں قتل،اقدام قتل اور دیگر جرائم کی متعدد ایف آئی آر بھی درج ہیں۔ آپریشن کے دوران گینگ کے تمام ٹھکانوں کو مسمارجبکہ مورچوں کو تباہ کر دیا گیا۔پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے انڈس ہائی وے کو محفوظ بنانے کیلئے دیگر گینگ کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔
گرفتار ملزمان کو بمعہ اسلحہ و ایمونیشن اور مسروقہ سامان مزید قانونی کاروائی کے لیئے پولیس کے حوالے کر دیا گیاہے۔عوام ڈاکوؤں کو پناہ دینے والے عناصر اور دیگر بااثر افراد کی نشاندہی کریں اور سندھ کو جرائم پیشہ افراد سے پاک کرنے میں سندھ رینجرز کی مدد کے لیے رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے فوری اطلاع دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔