...

ضمنی انتخابات میں پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کو تعینات کرنے کی منظوری

تشکر نیوز:  ملک بھر میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے وفاقی حکومت نے سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

تشکر نیوز کے مطابق سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے کوئیک ر سپانس فورس کے طور پر استعمال ہوں گے، سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے دوسرے اور تیسرے ٹیئر کے طور پر استعمال ہونگے۔

وفاقی حکومت کی جانے سے منظوری کے بعد وزارت داخلہ نے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ اس حوالے سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے آج سے 22 تک 21 حلقوں میں دستیاب ہوں گے۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی حکومت کو ضمنی انتخابات میں سکیورٹی فراہم کرنے کی در خواست کی تھی، قومی اور صوبائی اسملی کے 21 حلقوں میں ضمنی انتخاب کل ہونے جا رہے ہیں۔

4 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.