پاک فوج کا بلوچستان کےمتاثرہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر ریلیف اور ریسکیو آپریشن

تشک رنیوز: پاک فوج کی جانب سے بلوچستان کے متاثرہ علاقوں میں بڑے پیمانے پرریلیف اورریسکیوآپریشن جاری۔ مشکلات کےباوجود پاک فوج کی ریسکیوٹیمیں تمام علاقوں تک پہنچ گئیں۔ جمعہ زئی اورمرادی گاؤں میں متاثرہ لوگوں میں کھانےکے پیکیجزتقسیم کیے گئے۔ کرواٹ ریسکیوٹیم نے سیاہ کوہ گاؤں میں کھانے کے پیکیجزتقسیم کیے۔

بیلاراورکلانچ کےراستوں کی فوری مرمت بھی جاری ہے جبکہ عوام کو ادویات، راشن اورپینےکاپانی مہیاکردیاگیا۔ کوسٹل ہائی وے پرموجودمسافروں کوپانی اورخوراک بھی فراہم کی گئیں۔ سیلاب میں پھنسےافرادکونکالنےکےلیےخصوصی ہیلی کوپٹرنوشکی روانہ کیاگیا۔ اب تک ہیلی کاپٹرسے150سےزائد افراد کو محفوظ مقامات تک منتقل کیاجاچکا ہے۔ 700خاندانوں میں راشن پیکجزتقسیم کیےگئےہیں۔

چمن میں سیلاب نےبڑےپیمانےپرتباہی مچائی، ایف سی کی جانب سےنواحی علاقوں میں کھانےکے300پیکٹس تقسیم کیے گئے،  800 سےزائدمریضوں کومفت علاج معالجےکی سہولیات فراہم کی گئیں۔ پاک فوج کی جانب سے مختلف مقامات پرگھرکی دہلیزتک راشن پہنچانےکاعمل جاری ہے۔

4 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!