دوران ڈکیتی جنرل اسٹور کے مالک کے قتل کا مفرور ملزم گرفتار

تشکر نیوز: دوران ڈکیتی جنرل اسٹور کے مالک کے قتل کا مفرور ملزم گرفتار ایس آئی یو کو خفیہ اطلاع ملی کہ سال 2022 کی شاپ ڈکیتی کے دوران قتل میں ملوث ملزم اسلامی کانٹہ کے قریب موجود ہے۔

اس اطلاع پر ایس آئی یو کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے مزکورہ مقام سے ملزم عطاء اللہ ولد دلدار کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم دوران ڈکیتی قتل کے مقدمہ الزام نمبر 938/2022 بجرم دفعہ 396 ت پ تھانہ زمان ٹاؤن میں مفرور تھا۔ مورخہ 2022-09-03 کو ملزم نے اپنے دیگر چار ساتھیوں سے ملکر کورنگی نمبر ڈھائی میں واقع راشد جنرل اسٹور اینڈ کولڈ ڈرنک پر ڈکیتی کی تھی اور دوران ڈکیتی جنرل اسٹور کے مالک 24 سالہ شفیق ولد جعفر کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔

اس واردات میں ملزمان نے جنرل اسٹور سے 30/40 ہزار کی نقدی لوٹی تھی۔ ملزم کے دو ساتھی احسان اللہ اور عبداللہ پہلے گرفتار ہوئے تھے۔

 

 

گرفتار ملزم کو مزید کاروائی کے لیے تھانہ زمان ٹاؤن کے سپرد کیا جا رہا ہے ۔

8 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!