یوٹیوب کا اشتہارات نہ دیکھنے والوں کے خلاف اقدام کا فیصلہ

کیلیفورنیا: ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب موبائل ڈیوائسز میں ایڈ بلاکر کے خلاف کام کرنے والا فیچر متعارف کرانے جارہا ہے۔

پیر کو جاری ایک اپ ڈیٹ میں یوٹیوب کا کہنا تھا کہ وہ صارفین جو تھرڈ پارٹی ایڈ بلاکنگ ایپ استعمال کرتے ہوئے یوٹیوب پر ویڈیو دیکھتے ہیں ان کو بفرنگ کے مسائل اور ’یہ مواد آپ کی ایپ کے لیے دستیاب نہیں ہے‘ جیسا پیغام موصول ہوسکتا ہے۔

گزشتہ برس یوٹیوب نے عالمی سطح پر ایک کوشش لانچ کی تھی جس کا مقصد صارفین کی ویڈیو کے دوران اشتہارات دیکھنے کی حوصلہ افزائی اور یوٹیوب پریمیئم میں اپ گریڈ کرنا تھا۔ پلیٹ فارم نے ایڈ بلاکنگ ایکسٹنشن آن رکھنے والے صارفین کے لیے ویڈیوز کو غیر فعال کرنا شروع کر دیا تھا لیکن یوٹیوب کا کہنا ہے کہ کمپنی کی پالیسیاں تھرڈ پارٹی ایپس کو اشتہارات بند کرنے کی اجازت نہیں دیتیں کیوں کہ ایسا کرنے سے تخلیق کار کی کمائی میں رکاوٹ آتی ہے۔

پلیٹ فارم موبائل ڈیوائسز میں استعمال کیے جانے والے ایڈ بلاکرز کو ہدف بنانے جارہی جو صارفین کو ایڈ بلاکنگ ایپ میں بغیر کسی اشتہار کے یوٹیوب دیکھنے میں مدد دیتے ہیں۔

یوٹیوب کے مطابق کمپنی صرف ان تھرڈ پارٹی ایپس کو ان کی اے پی آئی استعمال کرنے کی اجازت دیتی ہے جو یوٹیوب کے قواعد کی پاسداری کرتی ہیں۔ جب کمپنی کو معلوم ہوتا ہے کوئی ایپ ان ضوابط کی خلاف ورزی کر رہی ہے جو اپنے پلیٹ فارم، تخلیق کاروں اور ناظرین کی حفاظت کے لیے مناسب اقدامات کرتی ہے۔

 

 

9 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!