سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں (کے ٹی) اور (رحمت)سسٹم کی گونج ڈی جی رشید سولنگی خاموش تماشائ بن گئے

کراچی  (تشکر نیوز) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا نام سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے بدنام زمانہ سسٹم سے جوڑنے لگے۔ ذرائع کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں غیر قانونی طور پر تعینات ہونے والے اے ڈی ڈیمونیشن عاصم خان جن کے حوالے جمشید ون اور جمشید ٹو کے علاقے کر دیے گئے ہیں اور کاشف انجینیئر اپنے مفادات کے حصول کے لیے گورنر کامران ٹیسوری کا نام استعمال کر رہے ہیں وہیں سعید غنی کے منظور نظر رحمت اللہ شیخ جو سعید غنی کے درینہ ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور مختلف ادوار میں مختلف قسم کی کرپشن کر کے نیب زدہ بھی رہیں ہیں اب وہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں اپنا سکہ جما کر اپنا رحمت سسٹم لانا چاہتے ہیں

ایس بی سی اے کے افسران گورنرسندھ کامران ٹیسوری کو”سسٹم "کا حصہ ظاہر کرنے لگے رحمت اللہ شیخ سعید غنی کے فرنٹ مین ظاہر کرنے لگے ذرائع

جس کے لۓ انہوں نے امتیاز الحق عرف شیخ صاحب کو ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا پی ایس بنا کر اپنا رحمت سسٹم متعارف کروانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھو کر مال جمع کرنا چاہتے ہیں اور زرائع کے مطابق سابقہ ایڈمیسٹیٹر ایسٹ رحمت اللہ شیخ سعید غنی کے قریبی دوست میں سے ہیں اور کھل کے آواز لگا رہے ہیں سعید غنی کا فرنٹ مین ہوں مجھے فائلز دو میں کروا کے ڈونگا کلیئر ۔ذرائع کے مطابق کاشف انجینیئر کا شمار گورنر سندھ کے قریبی حلقوں میں ہوتا ہے ذرائع کے مطابق ان دونوں کے پروپیگنڈے کی وجہ سے گورنر صاحب کا نام بھی ایس بی سی اے کے سسٹم سے جوڑا جانے لگا ہے گورنر ٹیسوری انتہائی صاف ستھری شہرت کے حامل ہیں اور انہوں نے صوبے بالخصوص کراچی کے عوام کے لیے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں تاہم سندھ بلڈنگ کنٹرول کی یہ کالی بھیڑیں ان کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہی ہیں واضح رہے کہ عاصم خان نیب زدہ ہے

کاشف انجینیئر اور عاصم خان کھلے عام اچھی شہرت کے حامل گورنر سندھ کا نام استعمال کر ہیں وہیں امتیاز شیخ وہیں رحمت اللہ شیخ کے سسٹم کو متعارف کروا دیا گیا۔

اسٹریلیا کی دوہری شہریت بھی رکھتا ہے اس پر منی لانڈرنگ کا بھی کیس ہے جس کی وجہ سے حکومت سندھ نے اس کی تا حیات تک ترقی پر پابندی لگا رکھی ہے اسی طرح امتیاز شیخ کی بھی ایسی ہی تاریخ موجود ہے لیکن اس کے باوجود عاصم خان کو اے ڈی ڈیمولیشن تعینات کر کے جمشید ون اور ٹو جیسے پرکشش علاقے سونپ دیے گئے ہیں جبکہ امتیاز الحق عرف شیخ صاحب کو پی ایس ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول بنا دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق کاشف انجینیئر عاصم خان کا بڑا بھائی ہے جس وقت وہ محکمہ کچی ابادی میں تعینات تھا اس وقت عبدالرشید سولنگی محکمہ کچی ابادی کے ڈائریکٹر تھے جو اس وقت ڈی جی ایس بی سی اے ہیں ان ہی تعلقات کا فائدہ اٹھا کر کاشف انجینیئر نے اپنے بھائی کو تمام قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایس بی سی اے میں پرکشش اسامی پر تعینات کرایا ہے ذرائع کے مطابق ایس پی سی اے کے نئے سسٹم نے رمضان المبارک کے اخری سات دنوں میں 15 کروڑوں روپے جنریٹ کیے ہیں وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ صاحب ۔۔وزیر بلدیات سعید غنی ۔ اور کامران ٹیسوری صاحب ایکشن لیں۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!