بونیر آپریشن میں شہید لانس حوالدار مدثر محمود اور شہید حسیب جاوید سپرد خاک؛ آئی ایس پی آر

تشکر نیوز:  آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بونیر آپریشن میں شہید لانس حوالدار مدثر محمود اور شہید حسیب جاوید کو سپرد خاک کردیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بونیر آپریشن میں شہید لانس حوالدار مدثر محمود اور شہید حسیب جاوید کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک افواج کے افسران و جوانوں سمیت شہریوں نے شرکت کی۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ شہدا کی قربانیاں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمارے عزم کو تقویت دیتی ہیں، مسلح افواج قوم کے شانہ بشانہ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا اور 2 زخمی ہوگئے، حملے میں انتہائی مطلوب دہشتگرد سرغنہ سلیم عرف ربانی مارا گیا جبکہ دہشت گرد سلیم عرف ربانی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا، تاہم سلیم عرف ربانی کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔

 

 

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے خلاف کارروائی میں دھرتی کے 2 بہادر سپوت بھی شہید ہوگئے،  شہداء میں 36 سالہ حوالدار مدثر محمود شامل تھے، جن کا تعلق راولپنڈی سے تھا۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز نے مزید بتایا کہ لانس نائیک حسیب جاوید بھی مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوئے، شہید لانس نائیک حسیب جاوید کی عمر 27 سال تھی اور انکا تعلق آزاد کشمیر سے تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!