سندھ کے مختلف اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی کے پیشِ نظر ریسکیو 1122 ہیڈکوارٹر کراچی میں ہنگامی اجلاس

تشکر نیوز: ڈائریکٹر جنرل سندھ ایمرجنسی ریسکیو سروس ریسکیو 1122 ڈاکٹر عابد جلال الدین کی زیر صدارت رین ایمرجنسی کی صورتحال سے نمٹنے کے حوالے سے اجلاس۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل نے چھٹیاں منسوخ کرنے اور ریسکیو عملے کی مکمل حاضری یقینی بنانے کی سخت ہدایت جاری کیں۔

ریسکیو 1122 ہیڈکوارٹر کراچی میں ایمرجنسی افسران، اسٹیشن انچارج صاحبان ، کمیونیکیشن اینڈ لازن افسران اور میڈیا کوارڈینیٹر نے بِالْمُشافَہ جبکہ ایمرجنسی آفیسر حیدرآباد و نوابشاھ، ایمرجنسی آفیسر لاڑکانہ، اسٹیشن انچارج سکھر، اور کمیونیکیشن اینڈ لازن آفیسر میرپور خاص نے بزریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

کراچی اور سندھ کے دیگر اضلاع بلخصوص حیدرآباد، میرپور خاص، شھید بےنظیر آباد، لاڑکانہ اور سکر جہاں جہاں ریسکیو 1122 کی سروس بحال ہیں، عملہ اپنی حاضری یقینی بنائے، ہر ڈسٹرکٹ کے ایمرجنسی آفیسر و اسٹیشن انچارج کو ہدایت دی جاتی ہے مکمل طور پر ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن سے رابطے میں رہیں، .

رین ایمرجنسی یا سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے واٹر رسکیو وہیکل اور ریسکیو عملے کے ہمراہ تیار رہے، سندھ حکومت کا جاری کردہ رین ایمرجنسی الرٹ کے پیشِ نظر یہ 2 دن اہم ترین ہیں۔

اجلاس میں ایمرجنسی افسران، اسٹیشن انچارج صاحبان اور کمیونیکیشن اینڈ لازن افسران کی بریفننگ۔ تمام ریسکیورس چاک و چوبند دستوں کے ساتھ اپنے متعلقہ ریسکیو اسٹیشن پر اپنے فرائض انجام دیں۔ہماری اولین ترجیح عوام الناس کی خدمت اور حفاظت ہے۔ رین ایمرجنسی ڈیوٹی میں سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول کا عملہ اپنی حاضری یقینی بنائے اور سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول کو مکمل طور پر فعال رکھا جائے،ڈائریکٹر جنرل کی اپنے کنٹرول روم اسٹاف کو متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر جس میں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریش، واٹر بورڈ، پی ڈی ایم اے، لوکل گورنمنٹ اور دیگر شامل ہیں مکمل طور پر رابطے کی ہدایت.

ریسکیو 1122 کا عملہ کسی بھی قسم کی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہےعوام کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ ممکنہ طور پر بارشوں سے متاثر ہونے والے علاقوں میں ریسکیو 1122 کی ٹیمیں مختلف مقامات پر تعینات ہے اور مسلسل پیٹرولنگ پر ہیں، ریسکیو 1122.

 

 

عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ غیر ضروری گھروں سے باہر نہیں نکلیں، برقی عالات سے دور رہیں، کسی بھی قسم کی ایمرجنسی کی صورتحال میں 1122 کال کر کے ریسکیو 1122 کو اطلاع دیں، ریسکیو (1122)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!