کراچی (تشکر نیوز) سندھ ہائیکورٹ کے 6 ایڈیشنل ججز نے مستقل ججز کے طور پر حلف اٹھا لیا۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی نے مستقل ہونے والے ججز سے حلف لیا۔
تقریب میں سندھ ہائیکورٹ کے ججز ، بار ایسوسی ایشن کے نمائندے اور وکلاء شریک ہوئے، تقریب حلف برداری میں مستقل ہونے والے ججز کے اہلخانہ نے بھی شرکت کی۔
مستقل ججز کا حلف اٹھانے والوں میں جسٹس امجد علی بوہیو، جسٹس ثنا اکرم منہاس، جسٹس جواداکبر سروانہ، جسٹس خادم حسین سومرو، جسٹس عبدالرحمان اور جسٹس ارباب علی ہکڑو شامل ہیں۔