تشکر نیوز: غیر قانونی تعمیرات میں ملوث ایس بی سی اے افسران کے خلاف گھیرا تنگ غیر قانونی تعمیرات میں ملوث انسپیکٹر لطافت مرزا کو معطل کر دیا گیا۔
گریڈ 20 کے سینئر آفیسر سانت علی خان کو انکوائری آفیسر مقرر کر دیا گیا۔ غیر قانونی تعمیرات میں ملوث افسران کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے عبدالرشید سولنگی رواں ماہ غیر قانونی تعمیرات کو نا روکنے پر 21 عملداروں کو اظہار وجوہ نوٹس بھی جاری کئے ہیں۔