تشکر نیوز: ڈسٹرکٹ سٹی پولیس لیاری گینگ وار جیگھو گروپ کے کمانڈر سے آمنا سامنا، ملزم کی پولیس پر فائرنگ, فائرنگ تبادلے میں ملزم زخمی حالت میں گرفتار ملزم سے اسلحہ و ایمونیشن برآمد ملزم کی شناخت محمد عارف کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس مقابلہ علاقہ تھانہ کلری کی حدود میں پیش آیا
ملزم قتل کے مقدمے میں مفرور/مطلوب ملزم تھا ملزم نے 28 اکتوبر 23 کو عبدالاحد نامی شہری کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا تھا جو کہ بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا تھا ملزم نے 2015 کو شاہ محمد عرف شاہو کو بغدادی کے علاقے میں گولیاں مار کر ہلاک کر دیا تھا ملزم اس سے قبل بھی کئی مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے ملزم کا سابقہ کریمنل ریکارڈ۔
1. ایف آئی آر نمبر 242/2015 بجرم دفعہ 302/34 تھانہ بغدادی
2. ایف آئی آر نمبر 386/2023 بجرم دفعہ 302/324/34 تھانہ بغدادی
3. ایف آئی آر نمبر 101/2019 بجرم دفعہ 23(I)A متعینہ SIU
4.ایف آئی آر نمبر 104/2019 بجرم دفعہ 6/9A تھانہ سٹی کورٹ
5.ایف آئی آر نمبر 189/2019 بجرم دفعہ 395 تھانہ اتحاد ٹاؤن
6.ایف آئی آر نمبر 237/2019 بجرم دفعہ 392/397/34 تھانہ سعیدآباد
7.ایف آئی آر نمبر 242/2019 بجرم دفعہ 23(I)A تھانہ سعیدآباد
8.ایف آئی آر نمبر 333/2019 بجرم دفعہ 392/34 تھانہ سعیدآباد
کراچی: ملزم برائے علاج و معالجہ ہسپتال منتقل
کراچی: ملزم کے خلاف مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے