متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کےسینئرمرکزی رہنماء انیس احمد قائم خانی کی عید الفطر کے پُر مسرت دن پرایم کیو ایم حیدر آباد ڈسڑکٹ آفس پر آمد زمہ داران وکارکنان اور عوام سے عید ملی اور انہیں عیدالفطر کی مبارک باد دی۔
اس موقع پر حیدر آباد ڈسڑکٹ انچارج ظفر احمد صدیقی واراکین ۔حق پرست ارکان اسمبلی سید وسیم حسین ۔پروفیسر عبدالعلیم خانزادہ ۔راشد خان ۔صابر حسین قائم خانی اور ناصر حسین قریشی بھی موجود تھے۔ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنماء انیس احمد قائم خانی نے ڈسڑکٹ کمیٹی حیدر آباد اور حق پرست ارکان اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عید الفطر کا یہ تہوار مسلمانوں سمیت تمام مذاہب کے ماننے والوں کے بیچ موجود خلیج کو دور کرنے اور باہمی بھائی چارگی کو فروغ دے کر امن و آشتی کے ساتھ منانے کا پیغام دیتا ہے،
انہوں نے کہاکہ ہمارا دین ہمیں متحد رہنے کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے کا احترام کرنے کا سبق سکھاتا ہےکیونکہ تقسیم و تفریق ہر کامیابی کو ناکامی میں تبدیل کردیتی ہے اور اتحاد صرف کامیابی کی منازل طے کرتا ہے۔انہوں نے کہاکہ آپکے اتحاد نے اپنا مینڈیٹ واپس لیا اور اگے کی منزل عوامی اختیار حاصل کرنا ہے اسلئے اپنے اتحاد کو مزید مضبوط سے مضبوط تر بنائے ۔