کراچی میں گتے کے گودام میں آتش زدگی، ہزاروں کارٹنز جل گئے

کراچی (تشکر نیوز)  ناظم آباد میں کھلے پلاٹ پر قائم گتے کے گودام میں آتش زدگی کے دوران لاکھوں روپے مالیت کے کارٹن خاک ہوگئے، چار فائر نے موقع پر پہنچ کر آگ پرقابو پایا۔ تشکر نیوز کے مطابق ناظم آباد نمبر 3 میں کھلے پلاٹ پر قائم گتے کے گودام میں عید کے پہلے روز اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی، علاقہ مکینوں کے طلب کرنے پر فائر بریگیڈ کی چار گاڑیاں اور ریسکیو 1122 کی ٹیم بھی پہنچ گئی۔

فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 نے ایک گھنٹے کی مشترکہ کوشش کے بعد گودام میں لگنے والی آگ پرقابو پا لیا۔ آتشزدگی کے دوران گودام میں موجود لاکھوں روپے مالیت کے کارٹنز خاکستر ہوگئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

فائر آفیسر ہمایوں خان نے ایکسپریس کو بتایا کہ فائر بریگیڈ کو گودام میں آگ لگنے کی اطلاع 11 بج کر 35 منٹ پر موصول ہوئی تھی اور فائر بریگیڈ کے عملے نے ایک گھںٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پاکر کولنگ کا عمل شروع کردیا۔

انھوں نے بتایا کہ کھلے پلاٹ کو گتے کے گودام کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا، فائربریگیڈ کے عملے نے بروقت موقع پر پہنچ کر آگ کو پھیلنے اور رہائشی اپارٹمنٹس کی جانب جانے سے روکا۔ انھوں نے بتایا کہ آتشزدگی کے دوران لاکھوں روپے مالیت کے ادویات کے خالی گتے کے کارٹنزخاکستر ہو گئے فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔

گودام کے چوکی دارنے بتایا کہ جب گودام میں آگ لگی تو وہ گودام میں ہی سو رہا تھا اورعلاقہ مکینوں کے شور مچانے اور پتھر پھینکنے پر نیند سے جاگا۔

چوکی دار نے بتایا کہ آتشزدگی کے دوان 40 سے 45 لاکھ روپے کا مال خاکستر ہوگیا، گودام کے عقب سے نالہ گزر رہا ہے اور گزشتہ 4 روز قبل انھوں نے نشے کے عادی افراد کو بھی پکڑا تھا شبہ ہے کہ آگ نشے کے عادی افراد کی جانب سے لگائی گئی آگ گودام کی دیوار کے ساتھ سے بھڑکی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!