عید پر مولا جٹ، ٹکسالی گیٹ اور دغاباز دل سمیت متعدد فلمیں ریلیز

تشکر نیوز: عید الفطر کے موقع پر فلمی شائقین کی فرمائش پر سینما مالکان نے دو سال قبل ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم مولا جٹ سمیت رواں برس فروری میں ریلیز کی جانے والی فلم ٹکسالی گیٹ کو بھی دوبارہ ریلیز کردیا۔

اسی طرح عید الفطر کے موقع پر مہوش حیات اور علی رحمٰن کی نئی رومانوی کامیڈی فلم دغاباز دل سمیت رومانوی کامیڈی فلم ہم تم اور وہ کو بھی سینماؤں میں ریلیز کردیا گیا۔ پاکستان بھر میں ایک پنجابی فلم بابل ویر کو بھی ریلیز کردیا گیا لیکن مذکورہ فلم کو خصوصی طور پنجاب کے سینماؤں میں پیش کیا گیا ہے۔

 

 

ملک بھر کے سینماؤں میں متعدد ہولی وڈ فلموں کو بھی عید الفطر کے موقع پر ریلیز کیا گیا ہے۔ عید کے موقع پر دوبارہ ریلیز کی گئی لیجنڈ آف مولا جٹ اور ٹکسالی گیٹ کے شوز کو کم دکھایا جائے گا جب کہ مہوش حیات اور علی رحمٰن کی فلم دغاباز دل کے زیادہ شوز رکھے گئے ہیں۔ اسی طرح آمنہ الیاس اور جنید خان کی ٹیلی فلم ہم تم اور وہ کو بھی سینماؤں میں فیچر فلم کے طور پر پیش کردیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!