...

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اورسروسز چیفس کی عوام کو عید کی مبارکباد

تشکرنیوز: چیئرمین جوائنٹ چیفس  آف اسٹاف کمیٹی  اورسروسزچیفس نے عید کے پُرمسرت موقع پر عوام کی عید کی مبارکباد دی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے تمام شہریوں کوعید کی مبارکباد دی گئی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ محاذ پر موجود جوانوں کے لیے عید کا حقیقی فخرفرنٹ لائن پر خدمات کی عانجام دہی میں ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق قوم کی حفاظت اور اپنے پیاروں سے دورعید کی خوشی قوم کی خدمت میں ہے، اللہ تعالیٰ سب کو محفوظ  ومستحکم کرے،آمین۔ عسکری قیادت نے کہا کہ عید کے اس پر مسرت موقع پر قومی ہیروز کے غیرمتنزل عزم کو یاد رکھیں، مسلح افواج اور قوم کے لیے قومی ہیروزمشعل راہ ہیں۔ عسکری قیادت کے مطابق ان جوانوں اوران کے اہلخانہ  کی قربانیوں پر پوری قوم شکر گزار ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج کے سربراہان نے پاکستان کی حفاظت اور خودمختاری کے لیے جانوں کی قربانی دینے والے شہدا کوخراج عقیدت پیش کیا۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.