ملک بھر میں ایڈز کا عالمی دن(ورلڈ ایڈز ڈی)یکم دسمبر بروز جمعہ کو ملک بھر میں منایا گیااس موقع پر ایڈز کے خاتمہ، مذکورہ مہلک مرض کے بارے میں عوامی شعور بیدار کرنے کیلئے عالمی ادارہ صحت، انٹی ایڈز سوسائٹی آف پاکستان، حکومت پاکستان، ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ پنجاب، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن، اسلامک میڈیکل آرگنائزیشنز سمیت بعض دیگر سرکاری و غیر سرکاری تنظیموں کے اشتراک سے ننکانہ صاحب سمیت مختلف شہروں میں واکس منعقد کی گئیں اور ہیلتھ سیمینارز کا بھی اہتمام کیا گیا تاکہ عوام الناس کو ایڈز کے مرض، اس کی وجوہات، ابتدائی علامات، علاج معالجہ،تدارکی اقدامات اور دیگر امور کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے۔