...

صدرآصف زرداری سے جنرل ساحر شمشاد مرزا کی ملاقات

 راولپنڈی: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے صدر مملکت آصف زرداری سے ملاقات کی اور صدارت کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے  دہشت گردی کی لعنت کو قوم کے تعاون سے جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اظہار کیا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد نے  نے صدر مملکت کو ملکی سیکیورٹی صورتحال اور مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں کے بارے میں بتایا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے کہا کہ مسلح افواج اندرونی و بیرونی سیکیورٹی چیلنجز سے موثر انداز میں نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ صدر مملکت نے قومی سرحدوں کے دفاع ، ملکی سماجی و اقتصادی ترقی میں مسلح افواج کے کردار کو سراہا۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پورا اعتماد ہے کہ سیکورٹی فورسز اندرونی اور بیرونی سیکورٹی چیلنجزپر کامیابی سے قابو لیں گی۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.