پی ای سی ایچ ایس میں اسحاق کھوڑو کے منظور نظر بلڈر پر نوازشات کی بارش

کراچی(تشکر نیوز) اندھا بانٹے ریوڑیاں اپنوں اپنوں کو دے۔ لیکن  یہاں ریوڑیاں نہیں بٹ رہیں ۔بلکہ غیرقانونی تعمیرات کے پروانے بانٹے گئے ۔

ذرائع کے مطابق کراچی کے پوش علاقے پی ای سی ایچ ایس میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے سابق ڈی جی اسحاق کھوڑو کے قریبی اور منظور نظر بلڈر پر غیرقانونی نوازشات کی بارش کردی گئی ۔ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران اشفا ق کھوکھر، آغا جہانگیر اور عمران تالپور نے مبینہ طور اس بلڈر کے خصوصی تعلقات کے پیش نظر اسے دھڑلے سے غیرقانونی تعمیرات کے پروانے جاری کئے ۔

جن پلاٹس پر غیرقانونی تعمیرات کی باضابطہ اجازت دی گئی ان میں پلاٹ نمبر111-C,465,467,A-24,10,1,100-G,118-U,127-A,176-V,192-J,789-C شامل ہیں ۔ یہ تمام پلاٹ سابق ڈائریکٹرجنرل اسحاق کھوڑو کے منظور نظر بلڈر کے ہیں ۔ ان پر غیرقانونی تعمیرات کے حوالے سے اشفاق کھوکھر، آغاجہانگیراور عمران تالپور نے آنکھیں بند کرلیں ۔

ان تمام پلاٹوں کے نقشہ جات اور کاغذات کی پڑتال کی جائے تو واضح ہوجائے گا کہ ان پر تعمیرات کےلئے مروجہ قواعد وضوابط کی کی کس بے خوفی سے دھجیاں بکھیری گئیں اور صاحب کےمنظور ایک مخصوص بلڈر کو کو کس طرح سے نوازا گیا ۔ ایسا لگتا ہے کہ اسحاق کھوڑو کے من پسند بلڈر پر بلڈنگ کنٹرول کے کسی قانون کسی ضابطے کا سرے سے اطلاق ہی نہیں ہوتا اور اندھیر نگری چوپٹ راج ہے ۔ المیہ یہ ہے کہ کرپشن، لوٹ مار اور لاقانونیت کا بازار گرم کرنے کے بعد سابق ڈی جی اسحاق کھوڑو کے خلاف کوئی جے آئی ٹی بنتی ہے اور نہ کوئی انکوائری ہوتی ہے اور وہ پورے پروٹوکول کے ساتھ ادارے سے رخصت ہوجاتے ہیں۔

ادارے کے یہ بدعنوان سربراہ اور ان سے جڑا پورا گینگ بلڈروں کےساتھ مل کر ملکی ریوینو اور عوام کا پیسہ دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہا ہے لیکن کوئی ان کا احتساب نہیں کرتا ۔ شہری حلقے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیربلدیات سعید غنی اور موجودہ ڈی جی ایس بی سی اے عبدالرشید سولنگی سے مطالبہ کرتےہیں کہ ان کالی بھیڑوں کے خلاف سخت ترین ایکشن لیا جائے اور کے کرتوتوں کا حساب کتاب لینے کےلئے ایک اعلیٰ سطح کی بااختیار جے آئی ٹی بنائی جائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!