...

بشریٰ بی بی کے طبی معائنہ کی رپورٹ منظر عام پر آگئی

پمز ہسپتال کی میڈیکل ٹیم کی جانب سے بشریٰ بی بی کے طبی معائنہ کی رپورٹ منظر عام پر آگئی۔ پمز ہسپتال کے چار سینئر ڈاکٹروں نے سب جیل بنی گالہ میں بشری بی بی کا معائنہ کیا جس کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے ڈھائی ماہ قبل کھائے گئے کھانے سے طبیعت خراب ہونے کی شکایت کی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ مریضہ کی جانب سے وزن کم ہونے کی بھی شکایت کی گئی تاہم، طبی معائنہ میں مریضہ کا وزن ٹھیک پایا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بشریٰ بی بی کی دل کی دھڑکن اور بلڈ پریشر سب معمول کے مطابق ہے۔ ڈاکٹروں کی ٹیم نے بشریٰ بی بی کو آئندہ 14 روز کے لیے چند دوائیاں تجویز کی ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے یہ الزام عائد کیا گیا تھا کہ بشریٰ بی بی کو زہر دیا گیا جبکہ سابق خاتون اول نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ ان کے کھانے میں زہریلی چیز ملائی گئی۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.