...

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی دوبارہ پمز اسپتال منتقل

 اسلام آباد: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو طبیعت خراب ہونے پر دوبارہ پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اڈیالہ جیل حکام نے عدالت کو آگاہ کر دیا جس کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما کو اسپتال منتقل کرنے کا حکم دینے کی درخواست نمٹا دی۔

ڈاکٹروں کے مشورے کے باوجود پرویز الہٰی کی پمز سے اڈیالہ جیل منتقلی کے خلاف دائر درخواست پر جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سماعت کی۔

جیل حکام نے بتایا کہ پرویز الہٰی کو گزشتہ روز دوبارہ پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، عدالت نے جیل حکام کے بیان پر پمز سے اڈیالہ جیل منتقلی کے خلاف درخواست نمٹا دی۔ پرویز الٰہی کی اہلیہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا اور استدعا کی تھی کہ پرویز الٰہی کو دوبارہ پمز اسپتال منتقل کرنے کے احکامات دیے جائیں۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.