سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد نے کہنا کہ شھر بھر میں پانی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے

کراچی(تشکرنیوز)  سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد نے عید الفطر کے موقع پر شھر بھر میں فراہمی و نکاسی آب کے خصوصی انتظامات کرنے کے احکامات جاری کردیے

 اس ضمن میں سی ای او واٹر کارپوریشن کی ہدایت پر پی ایس او سید سردار شاہ نے متعلقہ حکام کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ عید الفطر کے موقع پر ضلعی انتظامیہ اور منتخب عوامی نمائندوں کے ساتھ مکمل رابطے میں رہتے ہوئے ان کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے اور عید الفطر سے قبل شہر بھر بلخصوص عید گاہوں، مساجد، امام بارگاہون اور مدارس کے اطراف میں فراہمی و نکاسی آب کے مؤثر اقدامات کیے جائیں اور تمام کھلے مین ہولز پر رنگ سلیب اور کورز رکھتے ہوئے سیوریج کے اوور فلو کی صفائی کو یقینی بنایا جائے

 مرکزی سڑکوں اور عوامی مقامات پر پانی کے رساؤ کو ختم کیا جائے بلخصوص عید گاہوں کے راستوں کو مکمل صاف رکھا جائے تاکہ شہریوں اور عبادت گزاروں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا کرنا نہ پڑے، اس کے علاؤہ انچارج ہائیڈرنٹس سیل کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ عید الفطر کے موقع پر متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سمیت عید گاہوں، مساجد، امام بارگاہون اور مدارس میں عوام کے لیے پینے کے پانی کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے مطلوبہ واٹر ٹینکرز فراہم کیے جائیں

 انہوں نے تمام چیف انجینئرز اور سپرینٹنڈنٹگ انجینئرز کو پابند کیا کہ شھر بھر میں پانی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور عید الفطر کی عام تعطیلات کے دوران عملے کی ڈیوٹی روسٹر کی فہرستیں فراہم کی جائیں اور تمام ایگزیکٹیو انجینئرز اپنے ماتحت عملے سمیت ساتھ ھاء الرٹ رہیں تاکہ کسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنا جاسکے، ایگزیکٹو انجینئر ورکشاب کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے تمام مشینری کو ہمہ وقت تیار رکھا جائے اور سکشن و جیٹنگ مشینوں کے آپریشن کو ہموار کرنے کے لیے ڈرائیوروں کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے، اس موقع پر سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد کا کہنا تھا کہ عید الفطر کے انتظامات کے سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی کیونکہ شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!