پاکستان کا دورہ کرنے والی نیوزی لینڈ کی سی ٹیم کیخلاف پاکستانی کھلاڑیوں کو روٹیشن پالیسی کے تحت کھلائے جانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ سے شاہین آفریدی سمیت کچھ کھلاڑیوں کو نیوزی لینڈ کے خلاف تمام میچز نہیں کھلانا چاہتی اور ورک لوڈ مینجمنٹ کے تحت پلئیرز کو آرام کروایا جائے گا جبکہ اس حوالے سے کپتان بابراعظم سے بھی مشاور کی جائے گی۔
دوسری جانب کاکول میں جاری آرمی اسکول آف فزیکل ٹریننگ میں کھلاڑیوں کو مختلف مشقیں اور سخت ٹریننگ کروائی جارہی ہے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم رواں ماہ 5 ٹی20 میچز کھیلنے کیلئے پاکستان کا دورہ کرے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آغاز 18 اپریل سے ہوگا۔ واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈکپ کیلئے اسکواڈز کے اعلان کی ڈیڈ لائن یکم مئی ہے، 25 مئی تک اسکواڈز میں تبدیلی کی جا سکے گی بعدازاں اسکے بعد آئی سی سی کی اجازت درکار ہوگی۔