شام میں ایرانی قونصل خانہ پر اسرائیلی حملہ؛ پاسداران انقلاب کا کمانڈر ہلاک

دمشق: شام کے دارالحکومت دمشق میں قائم ایرانی قونصل خانہ پر اسرائیل کے فضائی حملے میں پاسداران انقلاب کا کمانڈر سمیت متعدد ایرانی سفارت کار ہلاک ہوگئے۔  غیرملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق شامی اور ایرانی میڈیا نے قونصل خانے پر حملے سے متعلق اسرائیل پر براہ راست الزام عائد کیا ہے جبکہ اسرائیلی حملے کو مشرق وسطیٰ میں جاری تنازعات کے تناظر میں خطرناک قرار دیا جارہا ہے۔

ایک لبنانی سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ مرنے والوں میں سے ایک محمد رضا زاہدی بھی تھا جو ایران کے پاسداران انقلاب کا ایک سینئر کمانڈر تھا۔ ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے کہا ہے کہ متعدد ایرانی سفارت کار مارے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ 6 ماہ کے دوران اسرائیل نے بارہا ایرانی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ اس حوالے سے اسرائیل فوج کے ترجمان نے کہا کہ ہم غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس پر تبصرہ نہیں کرتے۔  شمالی شام کے ایک مصروف بازار میں کار بم دھماکے میں 7 افراد ہلاک

دوسری جانب شمالی شام کے ایک مصروف بازار میں کار بم دھماکے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے۔ ترکی کی سرحد کے قریب صوبہ حلب کے قصبے عزاز میں ہونے والے اس حملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔ یہ واضح نہیں ہے کہ اس قصبے میں حملہ کس نے کیا تھا۔ واضح رہے کہ ترک افواج اور ان کے پراکسیز شام کے بڑے علاقوں پر کنٹرول رکھتے ہیں جہاں دونوں ممالک کی سرحدیں مشترک ہیں۔ جب بم پھٹا تو خریدار عید الفطر کےلیے بچوں کیلیے خریداری کررہے تھے۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!