ڈی آئی جی ایسٹ زون جناب غلام اظفر مہیسر نے ہسپتال میں پولیس اہلکار کی عیادت

کراچی : (تشکر نیوز) ڈی آئی جی ایسٹ زون جناب غلام اظفر مہیسر نے ہسپتال میں پولیس اہلکار کی عیادتگزشتہ رات گلستانِ جوہر پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا تھا ۔۔۔
ڈاکو جوہر موڑ پر شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے ۔۔۔اسی دوران گلستانِ جوہر کی پیٹرولینگ پولیس کے 4 جوان موقعے پر پہنچے۔۔۔

ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھتے ہی جان سے مارنے کی نیت سے فائرنگ شروع کردی ۔۔۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے 3 ڈاکو موقع پر ہلاک ہوئے جبکہ ایک پولیس اہلکار افضل نثار زخمی ہوا جسے علاج ومعالجہ کے لئے ڈی آئی جی ایسٹ زون کی ہدایات پر آغا خان ہسپتال داخل کیا گیا ۔۔۔۔

 

 

آج ڈی آئی جی ایسٹ زون جناب غلام اظفر مہیسر نے ہسپتال میں پولیس اہلکار کی عیادت کی ۔۔۔بہترین کارکردگی پر پیٹرولینگ ٹیم کو شاباش دی اور چاروں اہلکاروں کو سی۔سی1 سرٹیفیکیٹ اور ایک اضافی تنخواہ دینے کا اعلان کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!