سائنسدانوں کی بڑی کامیابی، ناسا نے ایک کروڑ میل کے فاصلے سے بھیجا گیا سگنل موصول کر لیا 

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کے خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے لیزر کے ذریعے ایسے سگنل موصول کرنے کاکامیاب تجربہ کیا ہے جو ایک کروڑ میل کے فاصلے سے بھیجا گیا تھا۔ دی انڈیپنڈنٹ کے مطابق ناسا کی طرف سے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ سگنل پیغام نئی لیزر ٹیکنالوجی کے ذریعے بھیجا گیا۔ اس ٹیکنالوجی کے کامیاب تجربے سے خلائی جہازوں سے فوری رابطہ ممکن ہو سکے گا۔

ناسا کی نئی ڈیپ سپیس آپٹیکل کمیونیکیشنز (ڈی ایس او سی) ٹیکنالوجی کے تجربے کے دوران پہلی بار ڈیٹا کو بھی لیزر کے ذریعے چاند سے بھی دور بھیجنے میں کامیابی ہوئی ہے۔ فی الوقت خلاءمیں موجود خلائی جہازوں کے ساتھ رابطے کے لیے ریڈیو سگنلز پر انحصار کیا جاتا ہے، جس کے لیے زمین پر بہت بڑے انٹینا لگائے جاتے ہیں۔ناسا کی یہ نئی ٹیکنالوجی خلائی جہازوں کے ساتھ کمیونیکیشن کو 100گنا تیز بنا دے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!