...

جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ: صنم جاوید، عالیہ حمزہ کی ضمانت منظور

تشکر نیوز : لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو تھانہ شادمان کے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید اور رہنما پی ٹی آئی عالیہ حمزہ کی ضمانت منظور کر لی۔انسداد دہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے درخواست ضمانت پر سماعت کی، صنم جاوید کی جانب سے شکیل پاشا ایڈووکیٹ اور رانا عبد المعروف خان ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ صنم جاوید اور عالیہ حمزہ پر تھانہ شادمان کو نذر آتش کرنے کا الزام ہے، جس مقدمے میں اب گرفتار کیا اس میں کوئی کردار نہیں ہے۔عدالت نے پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کی ضمانت منظور کر لی۔ واضح رہے کہ 23 مارچ کو عدالت نے تھانہ شادمان کو نذر آتش کرنے کے کیس میں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت پر 27 مارچ کو حتمی دلائل طلب کر لیے تھے۔

 

 

اس سے قبل 8 مارچ کو لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے عدالت نے جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں 42 ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلی تھیں، اور صنم جاوید، عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت پر پراسیکیوٹر سے دلائل طلب کرلیے تھے۔ ملزمان میں شکیل ،واجد شاہ ،آصف اشرف ،آکاش ،گل بہادر سمیت دیگر افراد شامل ہیں، انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج نوید اقبال نے ملزمان کی درخواست ضمانتیں منظور کیں تھیں، ان ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڑ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.