...

وزیر بلدیات سعید غنی کی زیر صدارت لوکل گورنمنٹ کے افسران کا تعارفی اجلاس

کراچی (تشکر نیوز) اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سید خالد حیدر شاہ، ڈی جی ایس بی سی اے عبدالرشید سولنگی، ڈی جی سندھ سولڈ ویسٹ امتیاز شاہ، ڈی جی کے ڈی اے شجاعت علی، ڈی جی ملیر ڈویلپمنٹ نجب سہتو، ایڈیشنل ڈی جی ایس ڈی اے، پی ڈی کلک آصف جان صدیقی، پی ڈی میگا پروجیکٹ سندھ عبدالغنی، ایم ڈی واٹربورڈ کارپوریشن صلاح الدین، ریجنل ڈائریکٹر کراچی لوکل گورنمنٹ انور احمد رک و دیگر افسران شریک تھے۔

آج کا یہ تعارفی اجلاس لوکل گورنمنٹ کے ماتحت تمام محکموں کا ہے اور کل سے ایک ایک محکمہ کی علیحدہ علیحدہ بریفنگ لیں گے۔تمام افسران صبح وقت کی پابندی کرتے ہوئے اپنے دفاتر میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں افسران مقررہ وقت پر دفتر پہنچیں گے تو تمام اسٹاف بھی اپنے وقت پر پہنچیں گے کراچی سمیت سندھ بھر میں جہاں جہاں عام آدمی کا کام پڑتا ہے وہاں اسے سہولیات فراہم کی جائیں اس وقت بدقسمتی سے سندھ حکومت کا عام عوام میں تاثر اچھا نہیں ہے،  ہمیں اس کو مثبت تاثر میں بدلنا ہوگا محکمہ بلدیات کے تمام اداروں میں بائیو میٹرک سسٹم کا نفاذ آئندہ ایک ماہ کے اندر اندر کردیا جائے اور اس سسٹم کو سینٹرلائیز کیا جائے تمام کونسلز کی ماہانہ رپورٹ مرتب کرکے اس کی کاپی مجھے بھی بھیجی جائے تمام کونسلز کو خط لکھ کر ان کی تمام جائیدادوں کی تفصیلات طلب کی جائیں تاکہ انہیں کمپیوٹرائزڈ کیا جاسکے، سعید غنی

 

ان تمام ٹائونز اور کونسلز کو جہاں جہاں خالی آسامیاں ہیں اور وہاں ان اسامیوں کے تحت ملازمین کو بھیجا گیا ہے ان کو فوری مذکورہ ٹائونز یا کونسلز میں جوائینگ ڈی جائے تمام یوسیز کو پابند کیا جائے کہ ان کو ملنے والے فنڈز جس مد میں انہیں مل رہے ہیں اسی مد میں وہ استعمال کریں۔ سعید غنی

اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سید خالد حیدر شاہ،  ڈی کلک آصف جان صدیقی،  ایم ڈی سندھ سولڈ ویسٹ،  تمام ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کے ڈی جی نے اپنے اپنے محکموں کے حوالے سے اجلاس میں آگاہی فراہم کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.