واٹس ایپ کا لنک پریویو سے متعلق فیچر پر کام جاری

کیلیفورنیا: انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے لنک پریویو کے متعلق ایک فیچر کی آزمائش شروع کی ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے صارفین چیٹ میں شیئر کیے جانے والے لنک کے پریویو کو چھپا سکیں گے۔ کمپنی کی جانب سے آزمائش کے لیے پیش کیے جانے والے اس فیچر کی نشان دہی واٹس ایپ بیٹا انفو نے اپنی ایک رپورٹ میں کی۔

رپورٹ کے مطابق یہ آپشن صرف اینڈرائیڈ صارفین کے لیے پیش کیا گیا ہے جو واٹس ایپ بِیٹا کے 2.24.7.12 ورژن میں دستیاب ہے۔فی الوقت صارفین جب چیٹ میں لنک شیئر کرتے ہیں تو اس کی جھلک لنک کے ساتھ واضح ہوجاتی ہے اور اس کی وجہ سے پیغام عام ٹیکسٹ کی بنسبت زیادہ بڑا ظاہر ہوتا ہے اور اس میں ویب پیچ ٹائٹل اور تھمب نیل تصویر کے ساتھ مزید معلومات بھی شامل ہوتی ہیں جن کو متعدد وجوہات کی بنا پر پیغام بھیجنے والا ظاہر کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔

واٹس ایپ کے پبلک ورژن میں لنک پریویو میں اختیار نہیں دیا گیا لیکن تازہ ترین بِیٹا ورژن میں ایک ٹوگل پیش کیا گیا ہے جس سے واٹس ایپ سیٹنگز کے ایڈوانسڈ سیکشن میں لِنک پریویو کو غیر فعال کیا جا سکے گا۔ ایپ کی ڈیفالٹ سیٹنگ میں یہ فیچر فعال ہوگا۔ تاہم، آئندہ آنے والے ورژن میں صارفین اپنی مرضی سے اس کو آف کر سکیں گے۔ واضح رہے واٹس ایپ کی جانب سے اس فیچر کے متعارف کرائے جانے کے متعلق حتمی تاریخوں کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!