...

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے اے ڈی سینٹرل سلیم حبیب کی رشوت مانگنے پر پٹائی

کراچی(اتشکر نیوز) کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سلیم حبیب غیر قانونی تعمیرات توڑنے پہنچے تو رشوت طلب کرنے پر عوام کا شدید ردعمل سامنے آیا اور ان کی خوب پٹائی کی گئی

عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوۓ بلڈر سے رشوت طلب کی گئی جس پر عوام نے سلیم حبیب کی خوب پٹائی کی عوام کا کہنا تھا سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران نے مجھ سے پلاٹ نمبر A-13 رفیق آباد، سکندرآباد سی پی نمبر – D- 862/2024 پر رشوت کی مد میں کئی بار پیسے لے کر جاچکے ہیں اور اب بلیک میلنگ کرنے اسکو توڑنے بھی آتے ہیں

عوام کا کہنا تھا بلڈنگ کنٹرول ایک کرپٹ ترین ادارہ ہے کراچی کی خوبصورتی کو ان جیسے افسران اور اداروں نے برباد کیا ہوا ہے اور کراچی کے ریوینیو کو اپنی جیب میں ڈال کر ملک و قوم کا نقصان کر رہے ہیں لیکن کوئی پرسان حال نہیں ہے ذرائع کا کہنا ہے ان سب کے پیچھے ایک سسٹم الائچی سسٹم ریحان الائچی کا ہے جو غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کرنے کی مد میں ڈیلی لاکھوں روپے وصول کرتا ہے مبشر خانزادہ جو کے ڈیلی ڈیمولیش ٹیم سے اپنا حصہ لیتا ہے عوام کی وزیر اعلی سندھ ،وزیر بلدیات سعید غنی سے درخواست ہے ایسے عناصر کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے اور ایک جے آئی ٹی تشکیل دی جاۓ جب تشکُّر نیوز نے کال کر کے موقف لینے کی کوشش کری تو رابطہ نا ہو سکا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.