گیس قیمتوں میں اضافے پر وزیراعظم بے چین، آڈٹ رپورٹ طلب کرلی

 اسلام آباد: وزیراعظم نے گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے آڈٹ رپورٹ طلب کرلی۔تشکر نیوز کے مطابق وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے وزارتِ توانائی کو ایک سے 3 ماہ میں 16 ٹاسک مکمل کرنے کے احکامات جاری کردیے۔ وزیراعظم نے ایک ماہ میں گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی فرانزک آڈٹ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

شہباز شریف نے گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے اوگرا اور گیس کمپنیوں کی کارکردگی کاجائزہ لینے کا فیصلہ کرلیا اور 3 ماہ میں گیس انفرا اسٹرکچر، گیس چوری اور ناقص کارکردگی پر تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کی مانیٹرنگ کے لیے فوری طور پر بین الوزارتی کمیشن قائم کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے ایک ماہ میں سرپلس بجلی کو کھپانے کے لیے نئے انڈسٹریل زون تیار کرنے کا پلان بھی مانگ لیا۔ انہوں نے 2 ہفتوں میں پاور اور پیٹرولیم ڈویژن کو گردشی قرضے کا حل تیار کرنے کی ہدایت بھی کی۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!