شاہین آفریدی کی کپتانی کو عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان

پاکستان کرکٹ ٹیم کا ایک بار پھر کپتان تبدیل ہونے کا امکان ہے، ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہین شاہ آفریدی کی کپتانی خطرے میں پڑگئی، آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے کے لیےانہیں عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔ تشکرنیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں شاہین شاہ آفریدی کو ہٹائے جانے کی تجویز زیر غور ہے۔

نئے ٹی ٹوئنٹی کپتان کے لیے محمد رضوان، بابراعظم اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2024 کی چیمپئن ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے شاداب خان کے نام پر مشاورت جاری ہے۔

 

 

نئے ہیڈ کوچ کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈکوچ مائیک ہیسن اور نیوزی لینڈ کے لیوک رونکی کے نام بھی زیرِ غور ہیں۔یاد رہے کہ نومبر 2023 میں بابر اعظم کے استعفے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے ٹی20 ٹیم کے لیے شاہین شاہ آفریدی کو کپتان مقرر کیا تھا۔ سابق کپتان بابر اعظم نے ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی ناقص پرفارمنس کے بعد 15 نومبر کو تینوں فارمیٹس کی قیادت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!