گول مارکیٹ ناظم آباد، آوارہ کتوں کی بہتات

کراچی (تشکر نیوز) کراچی میں آوارہ کتے شہریوں کیلئے بڑا خطرہ بن گئے ہیں

جن کی بھرمار ہونے کی وجہ سے سگ گزیدگی کے واقعات میں بہت زیادہ اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ناظم آباد کے گنجان آباد علاقے گول مارکیٹ میں آوارہ کتوں کی بہتات ہے گلی، محلوں، پارک، کھیل کے میدان، تعلیمی ادارے، بس اسٹاپ، بازار میں آوارہ کتوں کے غول کے غول جمع نظر آتے ہیں۔علاقے کی خواتین، اسکول اسٹاف ،بچے اور عمر رسیدہ افراد خطرناک آوارہ اور پاگل کتوں کا نشانہ بن رہے ہیں ۔

مقامی انتظامیہ متعدد شکایتوں کے باوجود ان آوارہ کتوں کا کوئی علاج نہ کر سکی۔ علاقہ مکینوں نے اعلی حکام سے درخواست کی ہے کہ اس مسئلے کو فی الفور حل کیا جائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!