...

معاشی استحکام کیلئے ایک اور آئی ایم ایف پروگرام چاہیے، ساتھ ہی اسٹرکچرل اصلاحات لانی ہیں، وزیراعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاشی استحکام کے لیے ہمیں عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے ایک اور پروگرام چاہیے، اس کے ساتھ ہمیں اسٹرکچرل اصلاحات لانی ہیں، اس کے بغیر معیشت درست نہیں ہوگی۔

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی اپیکس کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ بڑا پیغام ہے پوری قوم کے لیے کہ ہم سب یہاں پر جمع ہیں، اپنا اپنا ہمارا منشور ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جون 2023 کی بات ہے، جب ایس آئی ایف سی معرض وجود میں آئی، میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ یہ کیوں معرض وجود میں آئی، تین چار وجوہات یہ تھیں کہ پاکستان کے اندر اور پاکستان سے باہر سرمایہ کاری کے حوالے سے جو مشکلات تھیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے بیورکریٹس یا افسران مسائل حل نہیں کرپاتے تھے، اس کے علاوہ سرخ فیتہ ہمارے پاؤں کی زنجیر بن چکا تھا، اس کے علاوہ صلاحیت کا نہ ہونا، یہ ہمارے لیے بہت بڑے چینلجز تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.