غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے قریب ہیں ،امریکی وزیرخارجہ

جدہ: امریکا کے وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ جدہ میں میڈیا سے گفتگو میں امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ اسرائیل کو رفح میں آپریشن کے بجائے متبادل اقدامات کی تجاویز دی ہیں۔ ان تجاویز پر بات اگلے ہفتے واشنگٹن میں ہوگی۔

امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ امداد کی ترسیل کے لیے غزہ تک سمندری پل کام 2 ہفتوں بعد شروع ہو جائے گا۔ حماس کو غزہ میں انسانی حالات کی پرواہ نہیں ہے اور نہ وہ مذاکرات میں رعایت دے گی۔

امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں کے سلسلے میں مشرق وسطیٰ کے دورے کے پہلے مرحلے میں سعودی عرب پہنچے۔ وہ سعودی عرب سے مصر جائیں گے اور پھر اسرائیل کا دورہ کریں گے۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے بعد سے امریکی وزیرخارجہ کا مشرق وسطیٰ کا یہ چھٹا دورہ ہے۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!