فیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید31 بجلی چور پکڑے گئے، 26 لاکھ جرمانہ

 فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) کابجلی چوروں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے اورفیسکوریجن کے آٹھوں اضلاع کے چھ آپریشن سرکلز میں بجلی چوری کا سراغ لگانے کیلئے نان سٹاپ چیکنگ کی جارہی ہے جبکہ فیسکوکے نادہندگان سے ریکوری کیلئے بھی خصوصی مہم چلائی جارہی ہے نیز فیسکو ٹیموں نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید31بجلی چوروں کو پکڑلیاجنہیں ایک لاکھ10 ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس کی مد میں 26لاکھ13ہزارسے زائد کے جرمانے عائدکئے گئے ہیں اورتمام بجلی چوروں کے میٹراتار کر ان کے خلاف متعلقہ پولیس تھانوں میں ایف آئی آرز کے اندراج کی درخواستیں بھی دائر کردی گئی ہیں۔

فیسکو کے ترجمان طاہر شیخ نے اے پی پی کو بتایا کہ فیسکو ریجن میں بجلی چوری کے خلاف جاری خصوصی مہم میں 88روزکے دوران مجموعی طورپر4391 بجلی چوروں کو ایک کروڑ13لاکھ سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور52کروڑ سے زائدکا جرمانہ عائدکیاگیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بجلی چوری میں 4133گھریلو132 کمرشل116 زرعی اور10انڈسٹریل کنکشن ملو ث پائے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ فیسکو ریجن سے کل3648بجلی چوروں کو گرفتارجبکہ مجموعی طورپر 4181کے خلاف مقدمات کااندراج کروادیاگیاہے۔

علاوہ ازیں فیسکو نے بجلی چوروں سے 34کروڑسے زائد کی ریکور ی بھی کرلی ہے۔مزید برآں نادہندگان سے ریکوری کی خصوصی مہم کے دوران ٹیموں نے رننگ ڈیفالٹرزسے ایک کروڑ22لاکھ سے زائد جبکہ مستقل نادہندگان سے 85لاکھ سے زائد کی ریکوری بھی کرلی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ضلع فیصل آباد میں اب تک 1398بجلی چوروں کو36 لاکھ سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور16کروڑ41لاکھ سے زائد کاجرمانہ عائدکیاگیاہے۔

ضلع جھنگ میں اب تک 484 بجلی چوروں کو15لاکھ93ہزارسے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اور 6 کروڑ54لاکھ کا جرمانہ عائد کیاگیاہے۔ضلع بھکر میں اب تک502 بجلی چوروں کو11لاکھ 48 ہزار سے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اور5کروڑ65لاکھ سے زائد جرمانہ عائدکیاگیاہے۔انہوں نے بتایا کہ ضلع چنیوٹ میں 446بجلی چوروں کو 13لاکھ75 ہزارسے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اور6کروڑ31لاکھ جرمانہ عائدکیاگیاہے۔

 

 

ضلع خوشاب میں 125بجلی چوروں کو3 لاکھ65ہزار سے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اورایک کروڑ79لاکھ سے زائد جرمانہ عائدکیاگیاہے۔ضلع میانوالی میں 565بجلی چوروں کو12لاکھ38ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور5 کروڑ64لاکھ سے زائدجرمانہ عائدکیاگیاہے۔ضلع سرگودھامیں 477بجلی چوروں کو10لاکھ63ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور5 کروڑ سے زائدجرمانہ عائدکیاگیاہے۔انہوں نے بتایا کہ ضلع ٹوبہ میں 338بجلی چوروں کو7لاکھ66ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور3کروڑ88 لاکھ سے زائد جرمانہ عائدکیاگیاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!