خاتون جب تقاضا کرے شوہر حق مہر کی ادائیگی کا پابندہوگا، سپریم کورٹ کا حق مہر کے حوالے سے بڑا فیصلہ 

 سپریم کورٹ نے کہاکہ حق مہر شرعی تقاضا ہے جس کا تحفظ ملکی قوانین میں بھی موجود ہے،حق مہر کی ادائیگی کا وقت نکاح نامہ میں مقرر نہ ہو تو بیوی کسی بھی وقت تقاضا کر سکتی ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ موجودہ کیس میں بیوی کو حق مہر کے حصول کیلئے مقدمہ کرنا پڑا جو 6سال بعد سپریم کورٹ پہنچا ،غیرضروری اپیلیں دائر کرنے سے عدالتی نظام مفلوج ہوتا جارہا ہے،بلاوجہ کی مقدمہ بازی ختم کرنے کیلئے عدالتوں کو جرمانہ کرنے سے ہچکچانا نہیں چاہئے،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے 3صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا۔

سپریم کورٹ نے حق مہر کے حوالے سے فیصلہ  سناتے ہوئے کہا ہے کہ خاتون جب تقاضا کرے شوہر حق مہر کی ادائیگی کا پابندہوگا،6سال تک حق مہر کی ادائیگی میں تاخیر پر شوہر کو ایک لاکھ جرمانہ اور قانونی چارہ جوئی کا حکم  دیدیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!